انٹرٹینمنٹ

شادی کی 18ویں سالگرہ پر ایشوریا رائے کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منائی۔

کچھ عرصے سے اداکار جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی خاص ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ ابھیشیک بچن نے متعدد ایونٹس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں بات کی اور طلاق کی تردید کی۔

اب ایشوریا رائے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی

ایشوریا رائے نے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی جس میں شوہر ابھیشیک بچن بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ ارادھیا بھی تصویر میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ ماضی کی تصویر شیئر کی ہے یا یہ کوئی حالیہ تصویر ہے۔

البتہ انہوں نے کیپشن میں سفید دل والا ایموجی بنایا ہے جب کہ ایشوریا رائے کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں اور مداح خوش ہیں کہ اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایشوریا نے ایک سال بعد ابھیشیک کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

ہے جس میں کوئی کیپشن تو تحریر نہیں کیا گیا البتہ وہ تصویر خاصی وائرل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button