پوڈکاسٹ

کراچی میں نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کل ہوگا

انتظامیہ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کے لیے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ منڈی میں اب تک 200 جانور لائے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button