کھیل
چیمپیئنز ٹرافی، آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 13 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، فل سالٹ 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، 43 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گری، جیمی اسمتھ پندرہ رنز بنا سکے۔
انگلینڈ نے 28 اوورز میں 183 رنز بنا رکھے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آئوٹ ہیں۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا اور مجموعی طور چوتھا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان بھی پاکستان اور انڈیا کی طرح کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں، ٹاس جیت کر آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔
جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں نمی تھی، اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ پچ سے سوئنگ مل سکتا ہے۔