معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ


کاروباری ہفتے کے چوتھے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 3 لاکھ 9ہزار روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونا 857 روپےمہنگا ہو کر 2 لاکھ 64ہزار917 روپےکا ہوگیا۔

2024 میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔

اس طرح گزشتہ سا ل کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور بین الاقوامی اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال شامل رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button